جہلم

فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی، جہلم میں ملاوٹی اشیائے خوردونوش کی فروخت دھڑلے سے جاری

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی، شہر سمیت ضلع بھر میں ملاوٹی اشیائے خوردونوش کی فروخت دھڑلے سے جاری، بڑے بڑے سپر سٹورز، کریانہ سٹورز، ایسی اشیاء سے بھرے پڑے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو دکھائی نہیں دیتے، چائے، مصالحہ جات، بیسن، شہد، مرچ، آٹا، نمک، دالیں، سوجی ، مصالحہ جات مضر صحت غیر معیاری بسکٹس، ٹافیاں، پاپڑ گلی محلوں میں سرعام فروخت کی جارہی ہیں۔

ملاوٹ کرنے والے معاشرے کے ناسور مالی فائدے کی خاطر شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا ئے بیٹھے ہیں ، اس کے برعکس انہیں کوئی چیک کرنے والا نہیں ، ملاوٹ شدہ اشیاء کے استعمال سے شہریوں میں پیچیدہ موذی امراض پھیل رہے ہیں ، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ محض چند ہوٹلز ، بیکرز چیک کرکے خانہ پری کرتا ہے۔

عوامی سماجی ، رفاعی ، فلاحی حلقوں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیاہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں غیر معیاری ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے مافیاز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو متحرک کیا جائے تاکہ شہریوں کو خالص اور معیاری اشیاء خوردونوش میسر آسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button