دینہ
دینہ میں پیاز عوام کی پہنچ سے دور، 200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا

دینہ میں پیاز کی قیمت تھم نہ سکی، 200 روپے فی کلو تک برقرار ، پیاز عوام کی پہنچ سے دور، شہری پیاز کو خریدنے کیلئے ترسنے لگے، شہریوں کا ڈی سی جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں مہنگائی کا طوفان بدستور برقرار ہے، پیاز کی قیمت عوام کی قوت خرید جواب دے گئی، 200 روپے فی کلو سے قیمت کم نہ ہو سکی، غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترسنے لگی۔
مہنگائی کے باعث رہی سہی کسر پیاز نے نکال دی ، غریب سارا دن مزدوری کے بعد ایک کلو پیاز بھی نہیں خرید سکتاجبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی ریٹ کو کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پیاز مافیا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب دو وقت کی روٹی آسانی کے ساتھ کھا سکے۔