پنڈدادنخان میں نوسرباز رینٹ اے کار سے 2 کاریں لے کر رفو چکر

پنڈدادنخان میں رینٹ اے کار سے نوسربازوں کا گروہ 2 کاریں لے کر رفوچکر ہو گیا، مثاترین درد بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

سنی رینٹ اے کار کے مالک راجہ قاسم سے منڈی بہاؤالدین کا رہائشی شخص پنڈدادنخان کے اظہر نامی شخص کے ساتھ مل کر کاریں ماہانہ رینٹ پر لے کر گئے اور مبینہ طور پر غائب ہو گئے۔

راجہ قاسم نے ڈی پی او جہلم سمیت پولیس کو کارروائی کیلئے درخواستیں دیں مگر ابھی تک کاروائی نہیں ہو سکی، ملزمان مبینہ طور پر گاڑیوں کے بدلے خطیر رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

راجہ قاسم نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب آدمی ہوںن زندگی بھر کی جمع پونجھی سے محروم ہو گیا ہوں، ہماری جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button