جہلم

ہم سب نے ملک کر انسانی حقوق کے تحفظ اور باہمی رواداری کو قائم رکھنا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد حسین، ممبران کمیٹی اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، سندر کالونی پنڈوری چرچ کو دوبارہ کھولنے ، تحصیل دینہ میں مسیحی قبرستان کے لیے 2 کنال اراضی کی فراہمی، اقلیتی سٹوڈنٹس کو تعلیمی سکالرشپ فراہم کرنے جیسے معاملات زیر غور آئے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اقلیتوں کے مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے امتیازی سلوک کا خاتمہ ہو، ہم سب نے ملک کر انسانی حقوق کے تحفظ اور باہمی رواداری کو قائم رکھنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button