جہلم
سماجی شخصیت ملک محمد صادق نے کچہری چوک جہلم کے گڑھے بھروا دئیے، عوام میں خوشی کی لہر

جہلم: ملک محمد صادق آف یوکے نے کچہری چوک میں بنے گڑھے جن کی وجہ لوگوں کی قیمتی گاڑیاں ،موٹر سائیکل کھٹارہ بن رہے تھے اور سفر میں بھی ذہنی کوفت ہوتی تھی عوام کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے فورا اپنی مدد آپ کے تحت مزدو رلگا کر تمام گڑھے بھروا دئیے ہیں جس سے کچہری کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اہے ۔
ملک محمد صادق آف یوکے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچہری کومزیدخوبصورت بنانے کے لئے پودے اور لائٹس لگائی جائیں گی۔ عوامی سماجی حلقوں نے ملک محمد صادق کی اس کاوش کو سراہا ہے اور عوامی خدمات کی تعریف کی ہے۔