سوہاوہ

پانی کا بحران؛ واٹرسپلائی سوہاوہ کا عملہ اے سی سے جھاڑ کھانے کے باوجود اپنی روش سے باز نہ آیا

سوہاوہ شہر بھر میں پا نی کے بحران پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انم بابر کے نوٹس لینے پر بھی صورتحال میں بہتری نہیں آ سکی، واٹر سپلائی کے عملہ کو جھاڑ پلانے کا بھی اثر نہیں ہوا۔

سوہاوہ شہر اور دیگر نواحی آبادیوں میں کئی کئی ہفتے پانی بند رہنا معمول بن گیا، میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی طرف سے کہیں ہفتوں سےسوہاوہ کے مکینوں کو پانی نہ ملنے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی سپلائی لائن سوہاوہ میں لگے نلکوں سے پانی کی بجائے ہوا نکل رہی ہے، اتنی گرمی میں سوہاوہ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس کر رہ گئےہیں۔

میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی نااہلی کی وجہ سے سوہاوہ کے مکینوں کا جینا محال ہو گیا ہے، یہاں کے مکین پرائیویٹ پانی کی ٹینکیوں سے بھاری معاوضے کے عوض پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں، سوہاوہ کے مکینوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، میونسپل کمیٹی سوہاوہ واٹر سپلائی کا عملہ تنخواہیں تو وصول کر رہا ہے لیکن عملہ فرائض کی ادائیگی کے لیے تیار نہیں بلدیہ سوہاوہ واٹر سپلائی عملہ نےسوہاوہ شہر بھر میں پانی کی فراہمی کے معاملات مکمل طور پر بگاڑ کر رکھ دیئے ہیں۔

میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی عوام ڈپٹی کمشنر جہلم سے پانی کی فراہمی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button