جہلم

موسم سرما کی چھٹیاں؛ تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکول بند رکھنے کا حکم دے دیا، چھٹیوں کے دوران سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تعلیمی سرگرمیاں بند رکھنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔ موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکول بند رکھوانا اتھارٹیز کی ذمہ داری ہوگی۔ احکامات کے باوجود اگر کہیں سکول کھلا پایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ نے احکامات والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر جاری کی ہیں۔ احکامات کے باوجود سکول کھولے گئے تو اتھارٹیز کی جانب سے سکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کیا جس کے مطابق چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے سموگ سے متاثرہ 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ ان اضلاع میں لاہور، قصور، گوجرانوالہ، شیخوہورہ، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

پنجاب کے جن 12 اضلاع میں 3جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ ان اضلاع میں ضلع جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، راجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button