بلدیاتی الیکشن میں عوامی مشاورت سے امیدواروں کو مقابلے کے میدان میں لائیں گے۔ فراز چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چیف کوآرڈینٹر فرازحسین چوہدری نے کہا کہ جہلم سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پرہیں ، وزیراعظم عمران خان کی خواہش کے مطابق عوامی مشاورت سے الیکشن جیتنے کی صلاحتیں رکھنے والے امیدواروں کو مقابلے کے میدان میں لائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کے پاس خواب اور صرف بڑھکیں ہیں ، موجودہ حکومت نے بے مثال ترقیاتی کام کروائے۔
انہوں نے کہا کہ جلالپور کندوال نہر ، لِلہ تا جہلم 2 رویہ سڑک کا کام کا آغاز ہو چکاہے ۔ جو مقررہ معیاد میں انشاء اللہ مکمل کر لی جائے گی اور عنقریب نئے سال کا آغاذ ہوتے ہی مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ حلقہ پی پی 26 میں بے شمار ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ حلقہ این اے 67 میں بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے حلقہ کے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جلالپور کندوال نہر کا اعلان کیا جو اللہ کے فضل سے پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے ، فواد حسین چوہدری نے لِلہ تا جہلم 2 رویہ سڑک اور ٹوبہ کے مقام پر ٹراما سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ کر اربوں روپے کے فنڈز جاری کروا دیئے ہیں جبکہ لِلہ تک جہلم 2 رویہ سٹرک کے کام کا آغاز ہو چکا ہے ، 30 ماہ کے اندر معیاری سڑک تعمیر کرکے حلقہ این اے 67 کے غیور عوام کی محرومیوں کو دور کیا جائیگا۔
انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مشاورت کے بعد امیدواروں کا اعلان کریں گے۔