دینہ

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

دینہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق احسن عباس سب انسپکٹر انچارج جوکی دینہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایم اکبر اسلحہ ریپئرنگ شاپ چیک کی جس کا لائسنس نمبری 3965 دوران پڑتال مورخہ 2018-12-31 سے ایکسپائر تھا اور دوکان مذکورکی پڑتال کرنے پر 37 عدد میگزین پسٹل 30 بور، 4 عدد میگزین پسٹل9MM, دو عدد میگزین رائفل 44 بور، 3 عدد میگزین رائفل 12 بور، 1 عدد میگزین رائفل 8MM اور بدوں لائسنسی اور بغیر کسی اجازت نامہ کے پائی گئیں جس پر ملزم فہد اکبر ولد محمد اکبر ساکن بینک والی گلی ریلوے روڈ دینہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غفار احمد ولد افتخار احمد ساکن کھوکھر برلب دریا جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 123 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حقہ شیشہ پینے والے 2 ملزمان شہباز احمد ولد جاوید اختر ساکن چک مجاہد جنوبی اور محمد عدنان ولد محمد نصیر ساکن چک مجاہد شمالی پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 1 عدد حقہ شیشہ، 1 عدد ڈبی شیشہ مارکہ LAVA فلیور معہ 1 ٹکرا کوئلہ و قلی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button