پڑی درویزہسوہاوہاہم خبریں

انتخابی حلقہ بندیوں پر نظر ثانی کیلئے ضلعی الیکشن کمشنر جہلم سے اپیل کر دی گئی ہے۔ راجہ یاور کمال

پڑی درویزہ : انتخابی حلقہ بندیوں پر نظر ثانی کے لئے ضلعی الیکشن کمشنر جہلم سے اپیل کر دی گئی ہے، توقع ہے کہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25 و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال نے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتخابی حلقہ بندیوں کا جائزہ لینے یا نظر ثانی کرنے کا مکمل اختیار الیکشن کمشنر آف پاکستان ضلع جہلم کو حاصل ہے اسی لئے انہوں نے ویلج کونسل کے حوالے سے مجوزہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر نظر ثانی کے متعلق ضلعی الیکشن کمشنر آفس جہلم میں اعتراضات جمع کرا دیئے ہیں۔

انہوں نے نے یقین کا اظہار کیا کہ ان اپیلوں کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوں گے۔ عوام کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے علاوہ بھی دیگر نمائندگان نے نئی انتخابی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا ہے ۔ اس لئے توقع ہے کہ زیادہ تشویش کی ضرورت نہیں ہے عوام کو مطمئن رہنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button