جہلماہم خبریں

کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت کسانوں کی فلاح و بہبود اور مختلف محکموں سے ان کے درپیش مسائل کے ازالے کیلئے قائم ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت، محکمہ انہار، لائیو سٹاک، فیسکو، واٹر مینجمنٹ، سیڈ کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کھاد ڈسٹری بیوشن، بیج کی دستیابی اور لمپی سکن بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک غلام مرتضیٰ نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں کے ویٹرنری ہسپتالوں میں لمپی سکن بیماری سے بچاؤ کی ویکسین موجود ہے اور لمپی سکن بیماری پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، جلد اس کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں لمپی سکن بیماری والا جانور رپورٹ ہوتا ہے اسکی فوری طور پر ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے، فرٹیلائزرز ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے کھاد کی مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد کھاد کی بلیک میں فروخت کو روکنا ہے اور شفاف طریقے سے اصل کا شتکار تک فروخت کو یقینی بنانا ہے۔ آن لائن سسٹم سے کھاد ڈیلر کے رول کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ کسانوں کے تمام مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button