دینہ
دینہ شہر میں تجاوزات مافیا کا راج، ٹریفک کے مسائل روز بروز بڑھ گئے

دینہ شہر میں تجاوزات مافیا کا راج ، ٹریفک کے مسائل روز بروز بڑھ گئے، شہر کے اند ر ایک ریڑھی مافیا ہے جس کے مراسم شعبہ تجاوزات کے ساتھ گہر ے ہیں ،شکایات کے باوجود شعبہ تجاوزات ریڑھی تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن لینا گناہ سمجھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں تجاوزات مافیا کا راج ہے، ٹریفک کے مسائل روز بروز بڑھ گئے، ریڑھی بانوں نے منگلا روڈ، مین بازار، ریلوے روڈ، جی ٹی روڈ سمیت شہر کے اند ر مکمل طو ر پر سڑک پر سامان بکھیر کر قبضہ کرلیا ہے، ٹریفک جام رہتی ہے ، لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔
ٹریفک پولیس اور شعبہ تجاوزات مکمل طو ر پر اس مافیا سے ملی ہوئی ہے ، کارروائی کرنا دو ر کی بات ہے ، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔