پی ٹی آئی نے چوہدری رضوان منور کو ڈور ٹو ڈورکمپین کے لیے ضلع جہلم سے کو آرڈینٹر مقرر کر دیا

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کی جانب سے چوہدری رضوان منور کو ڈور ٹو ڈورکمپین کے لیے ضلع جہلم سے کو آرڈینٹر مقرر کر کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر سرفراز اور صدر نارتھ پنجاب عامر محمود کیانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری رضوان منور کو ڈور ٹو ڈور کیمپین کے لیے ضلع جہلم سے کو آرڈینٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے کارکنوں نے چوہدری رضوان منور کو مبارکباد دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکروں ملک وسیم، چوہدری اعجاز، مرزاآصف، چوہدری تاج حسین و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری رضوان منور کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈور ٹو ڈور کمپین کے لیے ضلع جہلم سے کو آرڈنیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
3انہوں نے کہا کہ چوہدری رضوان منور نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کا جس طرح انہوں نے خیال رکھا اور ورکروں کو اپنے ساتھ جوڑے رکھا وہ تحریک انصاف کو آمدہ الیکشن میں بھر پور طریقے سے کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری رضوان منور نے ماضی میں سخت محنت کر کے پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت کو بہت کم عرصے میں ضلع جہلم کے اندر بلندیوں پر پہنچایا اور امید کرتے ہیں کہ چوہدری رضوان منور تحریک انصاف کو آئندہ الیکشن میں ضلع جہلم میں کامیابیوں سے ہمکنار کروائیں گے۔
چوہدری رضوان منور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خصوصی طور پر چیئر مین عمران خان ، سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین ، ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری فوق شیرباز، چوہدری ظفراقبال، راجہ شاہنواز علی خان، عامر محمود کیانی ، راجہ یاسر سرفراز سمیت دیگر قائدین کا انتہائی مشکور ہوں ۔