جہلماہم خبریں

جہلم کے جیالے 7 مارچ کو جہلم شہر کو عوامی سمندر میں تبدیل کر دیں گے۔ چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی اپنے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جہلم آمد پر تاریخ ساز استقبال کرکے ثابت کرے گی کہ جہلم پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ، 7 مارچ کو جہلم کے جیالے شہر کو عوامی سمندر میں تبدیل کر دیں گے ، عوام موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں، عوام موجودہ حکمرانوں سے جلد جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے سلسلہ میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں اور شہرسے ورکروں کو متحرک کرنے کے لئے وارڈ کی سطح پر میٹنگ کا انعقاد شروع کردیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ 7مارچ کو ضلع جہلم میں لانگ مارچ کے داخل ہونے پر بھرپور استقبال کریں گے جادہ کے مقام پر استقبالیہ کیمپ قائم کیا جائیگا جہاں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ضلع جہلم کی غیور عوام سے خطاب کریں گے۔

چوہدری تسنیم ناصر نے کہا کہ قائدِ جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ضلع جہلم کو منی لاڑکانہ قرار دیا تھا، ضلع جہلم کے عوام موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے اپنے محبوب لیڈر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں اور موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button