تحصیل پنڈدادنخان میں بدامنی کی خوفناک لہر، چند دن قبل اغوا ہونے والا نوجوان مبینہ طور پر قتل

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں بدامنی کی خوفناک لہر، ایک دن میں دو قتل، ادووال میں زمین کے تنازعہ پر 56 سالہ خاتون سمیت للِہ سے چند دن قبل اغوا ہونے والا نوجوان مبینہ طور پر قتل، شہریوں میں تشویش میں مبتلا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں قتل کے دو افسوسناک واقعات کے بعد خوف وہراس پھیل گیا، نواحی گاؤں ادووال میں زمین کے تنازعہ پر 56 سالہ معمر خاتوں سمیت للِہ سے چند دن اغوا ہونے والے نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔
چند دن قبل کسلیاں پھاٹک پر مسلح ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ صراف بازار مسلح ڈکیتی کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے جبکہ چوری کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
تحصیل پنڈدادنخان میں بدامنی چوری ڈکیتی نوسربازی کی متعدد وارداتوں کے بعد سماجی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے اصلاح حال کا مطالبہ کیا ہے۔