جہلماہم خبریں

پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2022 تیار کر لیا، آئندہ ماہ منظوری لی جائے گی

جہلم: پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2022 تیار کر لیا، بلدیاتی ایکٹ 2022 کی آئندہ ماہ منظوری لی جائے گی۔

مئیر، ڈپٹی مئیر کا انتخاب براہ راست ہوگا، نیبر ہڈ، ویلج کونسل کا نام تبدیل کر کے یونین کونسل رکھ دیا گیا۔ مئیر، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل، ناظمین، نائب ناظمین، کونسلز بااختیار ہوں گے، حکومت یونین کونسل میں فنڈ براہ راست دے گی، حکومت اور اپوزیشن کو بلاامتیاز فنڈذ میسر ہوگے۔

یونین کونسل، اضلاع اپنی حدود میں ٹیکس اکھٹا کرنے کے مجاز ہوں گے، وزیراعلی پنجاب مئیرز، ڈپٹی مئیرز، چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل کو معطل کر سکیں گے، دیہاتوں میں پنچایت کونسلیں، شہروں میں ثالثی کونسلیں بنیں گی۔

پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹر، گجرات، سیالکوٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوں گی، پنجاب میں 5500 یونین کونسلز ہوں گی، یونین کونسل ناظم، نائب ناظم سمیت 12 ممبران پر مشتمل ہوں گی، یونین کونسل میں لیبر، کسان، اقلیت، خواتین یوتھ کی نمائندگی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button