
سوہاوہ: ڈومیلی اور گردونواح میں گندم کی کٹائی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔
بارش کے پیش نظر کسانوں نے دن رات گندم کی کٹائی میں مصروف ہیں جبکہ مرحلہ وار گندم کی کٹی فصل کو جمع کرکے گہائی بھی ساتھ ساتھ کی جارہی ہے۔
گندم کو پہلے مراحلے میں دوستوں فیملیوں کیساتھ بنگار کی شکل میں کاٹی جاتی ہے پھر سب مل کرایک جگہ اکھٹی کرتے ہیں اسکے بعد تھریشر مشین کیساتھ گہائی جاتی ہے، اس بار گندم کی اچھی فصل ہونے سے کسان کافی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔
ادھر کسانوں نے حکومت سے شکوہ بھی کیاکہ اس بار یوریاکھاد نہ ملنے اور جڑی بوٹیاں تلف کرنے کی ادویات میں اضافے کی وجہ سے گندم کو نقصان بھی ہوا، اگر جڑی بوٹیاں تلف کرنے والی ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں تو گندم کی فصل صاف ہو اور کھاد سے مزید فصل اچھی ہوسکتی ہے۔