جہلم

جہلم شہر میں مختلف گیموں پر جواء کھیلنے کے رجحان میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا

جہلم: شہر اور ملحقہ آبادیوں کے مختلف مقامات پر بلیئرڈ، کیرم بورڈ، لڈو، تاش اور مختلف گیموں پر جواء کھیلنے کے رجحان میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے۔

شہر اور ملحقہ علاقوں میں جرائم کے بڑھنے کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے، نوجوانوں کی بڑی تعداد پورا دن ان جرائم کی نرسریوں میں جرائم کی تربیت لیتے دکھائی دیتے ہیں ہیں، رات کے اوقات میں جوئے کی لت کو پورا کرنے کے لئے گلی محلوں میں چھوٹی موٹی وارداتیں کرتے ہیں۔

شہری علاقوں میں بلیئرڈ ، کیرم بورڈ، ویڈیوگیم کے اڈے قائم ہیں، جن کے بارے میں محلے داروںسمیت شہری تنظیموں کے عمائدین نے متعلقہ تھانوں کی پولیس کو متعدد بار زبانی و تحریری طور پر آگاہ کیا، مگر پولیس ٹس سے مس نہیں ہوتی۔

شہریوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور ملحقہ آبادیوں میں قائم ہونے والے جوئے کے اڈوں کو ختم کروانے کے احکامات جاری کریں تا کہ سکولوں، کالجوں سے بھاگنے والے طالبعلموں کی بڑی تعدادان غیر نصابی سرگرمیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button