جہلمویڈیوزاہم خبریں

سیلاب سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے لیکن پی ڈی ایم چورن بیچ رہی ہے۔ فواد چودھری

جہلم: فواد چودھری نے کہا کہ سیلاب سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے، دوسری طرف پی ڈی ایم چورن بیچ رہی ہے۔ سیلاب کی وارننگ بہت پہلے جاری ہوچکی تھی،جب سیلاب کی وارننگ دی گئی اس وقت حکومت عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنارہی تھی۔

جہلم میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اس زمین کے لوگوں نے ملک کی خاطر جانیں دی ہیں یہ ملک کو لوٹنے والے چوروں اور ڈاکووں کو ہر گز برداشت نہیں کر سکتے ، چوروں کی حکومت نے ہمارے کارکنوں پر 25مئی کو ظلم کے پہاڑ توڑے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا لیکن اللہ کے کرم سے ہم نے سب کو رہا کروایا ہم کارکنوںکے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے سیلاب کی وارننگ کے دوران حکومت شہبازگل پر تشدد کر رہی تھی، آج نام نہاد حکومت کہہ رہی ہے تحریک انصاف جلسے نہ کرے۔ آج ان سے پیسے اکٹھے نہیں ہورہے،آج کے دن بھی یہ بنی گالہ پرچھاپے مارنے کا پلان بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عام طبقے کی کمرٹوٹ گئی ہے،پیاز، ٹماٹرکی قیمت 300 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، عمران خان کوبین الاقوامی سازش کے تحت ہٹایا گیا، عمران خان کی حکومت میں 6 فیصد گروتھ ہورہی تھی۔ جب سے عمران خان کوہٹایا گیا تو تین ماہ بعد ہی ڈیفالٹ پر پہنچ گئے، رجیم چینج سے گزارنے والے ذمہ دار۔

فواد چودھری نے کہا کہ نیا تماشا چل رہا ہے، نوازشریف کہتا ہے مفتاح اسماعیل بُرا ہے، نیا ڈرامہ ہورہا ہے شہبازشریف کہتا ہے مفتاح اسماعیل بُرا نہیں،ہمیں اس ڈرامے سے ہوشیاررہنا ہوگا،عمران خان پاکستان میں امیدوں کا مرکزبن چکے ہیں۔ ہم سب نے عمران خان کی قیادت کوآخری دھکا دینا ہے،دس ستمبرکواس حکومت کوچلتا کریں گے اورعمران کودوتہائی اکثریت سے وزیراعظم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو علم ہے کہ الیکشن میں جانے کا مطلب گھر جانا ہے ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ الیکشن ہوئے تو عمران خان کلین سویپ کریں گے تین ماہ میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے آج غریب خود کشی پر مجبور ہو چکا ہے انشاء اللہ عمران خان ہی اس قوم کی آخری امید ہے اور قوم کو اس پر اعتماد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button