للِہ تا جہلم روڈ ہیوی ٹریفک کیلئے پل صراط بن گیا، آئے روز گاڑیاں حادثات کا شکار ہونے لگیں

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم روڈ ہیوی ٹریفک کیلئے پل صراط بن گیا، آئے روز گاڑیاں حادثات کا شکار ہونے لگیں، تعمیراتی کمپنی کی من مانیاں عروج پر، بغیر سائن بورڈز کے کام جاری، پانی کا چھڑکاو خواب بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تعمیراتی کمپنی کی من منانیاں عروج پر پہنچ گئیں، للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے پر بغیر سائن بورڈز اور متبادل راستہ کی نشاندہی نہ ہونے سے حادثات روز کا معمول بن گئے۔گولپور سٹاپ کے قریب متبادل راستہ نہ ہونے سے لوڈ گاڑی الٹ گئی۔
ہیوی ٹریفک کیلئے زیر تعمیر سڑک پل صراط بن گئی، آئے روز مالکان کالاکھوں روپے کا نقصان جبکہ ذمہ دار مکمل طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، سڑک کی تعمیر کے دوران پانی کا چھڑکاؤ ٹینڈر کا لازمی حصہ ہے مگر للِہ جہلم روڈ اس سہولت سے مسلسل محروم ہے۔
سماجی حلقوں نے ایف ڈبلیو او کے اعلی حکام سے اس مسئلہ پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔