دینہ

دینہ کے ہونہار طالب علم نے نمل یونیورسٹی سے ماسٹر آف کمپیوٹر سائنس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

دینہ کے نواحی علاقہ کے ہونہار طالب علم کا اعزاز، محمد عثمان نے نمل یونیورسٹی سے ماسٹر آف کمپیوٹر سائنس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا، نوجوان کے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہردوڑ گئی، نوجوان محمد عثمان کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال، والد نے گلے لگایا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ہار پہنایا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک اعوان کے ہونہار طالب علم محمد عثمان نے اپنی انتھک محنت کے بعد نمل یونیورسٹی سے ماسٹر آف کمپیوٹر سائنس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، نوجوان محمد عثمان کے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر یونیورسٹی سمیت گھر ڈھوک اعوان دینہ پہنچنے پر شاندار استقبال، والد نے بیٹے کو گلے لگا لیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ہار پہنائے۔

نوجوان محمد عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں میری محنت تو ہے ہی میرے اساتذہ کی سرپرستی اور والدین کی دعائیں بھی شامل ہیں۔ آج میری دلی خواہش پوری ہو گئی ہے میری خواہش ہے کہ اپنی تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کروں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button