تحصیل دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ پیر زکریا نعمانی

دینہ: تحصیل دینہ اور گرد ونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منایا جائے گا، تمام اہل ایمان محبت رسول ﷺ کا ثبوت دیتے ہوئے بھر پور انداز میں میلاد شریف کی خوشی منائیں گے۔ جگہ جگہ اور گلی گلی جھنڈے ، جھنڈیاں ، بینر آویزاں کریں اور رات کو میلاد چوک اور دیگر سڑکیں رنگ برنگی لائیٹوں سے روشن کریں، اللہ تعالیٰ نے حضور کے صدقے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انجمن فدان ڈھنگروٹ شریف ایف ڈی ایس اور اے بی سی ڈی دینہ کے زیر اہتمام الکوثر ہوٹل جی ٹی روڈ دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی سجادہ نشین ڈھنگروٹ شریف نے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق ہم نے ایمان والوں پر احسان فرمایا ہے کہ ان کے درمیان شانوں والا رسول معبوث فرمایا ، حضور ﷺ وہ عظیم نعمت ہیں جن کے صدقے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں چاہئے کہ اپنی اولادوں کو پاس بٹھا کر سرور دوعالم ﷺ کے معجزات کو بیان کریں تاکہ ان کے دلوں میں اپنے نبی ﷺ کی محبت بڑھائی جائے یہی محبت ہمیں دنیا ، قبر اور آخرت میں کام آنے والی ہے۔
سیمینار میں صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری محبوب احمد، امجد محمود سیٹھی اونر ڈی مارٹ، فیصل رزاق نعمانی، چو ہدری محمد افضل، بشارت حسین، خالد محمود، ثاقب حسین، چوہدری ناصر، اظہار نعمانی قاضی، چو ہدری فیاض احمد، چوہدری مناظر حسین، حاجی غلام مصطفیٰ، فیصل رحمن نعمانی، چوہدری فہد، محمد نوشروان، محمد علی، باؤمنیر، خان افتخار خان، چوہدری شہباز، فداء حسین بٹ، سلیمان عباس، چوہدری فرخ ریاض، ابرار احمد ، شیخ نوید، حاجی عبدالمجید مغل، ذوالفقار احمد مغل، شبیراحمد مغل، شیخ ندیم، رضوان سیٹھی، احسان جنجوعہ، ندیم عباس، محمد آفتاب، محمد شفیق نعمانی سمیت علاقہ بھر کی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی۔
سیمینار میں اس بار فیصلہ کیا گیا کہ پہلے سے بڑھ کر جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر بھر کو جھنڈیوں، بینرز اور لائیٹوں سے سجایا جائے گا اور اپنے حضور سے محبت کا اظہار کیا جائے گا۔