
جہلم: اسلام قریشی ویلفیئر سو سائٹی کے زیر اہتمام سالا نہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میجر اکرم شہید پا رک میں منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصو صی محمد سیف انور جپہ ڈائر یکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تھے ۔ اس سال 27دو لہے اور دلہنیں رشتہ ازواج سے منسلک ہو ئے عر صہ 20سال سے یہ سو سا ئٹی اجتما عی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے اور سینکڑوں خا ندان رشتہ ازواج کے بند ھن میں بند ھ چکے ہیں ۔
تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس نیکی کے کام کے لئے آج میں حا ضر ہوا ہوں جس نے بیٹیوں کی پر ورش کی شادی کی اس کے لئے جنت کی ضما نت ہے یہ حدیث ہے اور آج میں خیر سگا لی کے پیغام دینے کے لئے آیا ہوں اجتما عی شا دیوں کی تقریب ایک بھلا ئی کا کام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جہلم کے لوگ اچھے ہیں اور فلا حی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، میں اسلام قریشی سو سائٹی اور جہلم میںفلا حی کا م کر نے والوں کے شا نہ بشا نہ کھڑا ہوں ۔
با نی اسلام ویلفیئر سو سا ئٹی محمد اسلام قریشی نے کہا کہ میں ان بچیوں کا چند گھڑیوں کے لئے باپ بنا ہوں آپ کو نصیحت کر تا ہوں کہ آپ اپنے سسر کو باپ اور ساس کو ما ں سمجھیں ،آپ کو زند گی میں کبھی کو ئی دکھ نہیں ہو گا ۔گھر کے کام کر تے ہو ئے سر ننگا نہ ہو نے دیں ہر کام کا آغاز اللہ کے نام سے کریں خا وند کی اطا عت کر یں ۔
انہوں نے دولہو ںسے اپیل کر تےہوئے کہا کہ یہ سا رے رشتے چھو ڑ کر آپ کے پاس آئیں ہیں ان کا ساتھ دیں اور ان کو کبھی دکھ نہ دینا ۔
جا وید اسلام قریشی نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے تمام معزز مہما نوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویلفیئر سو سائٹی کے اس سالا نہ پروگرام میں جو کمیٹیاں بنیں سب نے اپنی ذمہ داری کو نبھا یا اور اس پروگرام کو کا میاب کیا سب کو مبا رکباد پیش کر تا ہوں اور ان مخیر حضرات کا شکریہ ادا کر تا ہوں جو ہر سال بھر پور تعاون کر تے ہیں اور اجتما عی شا دیوں کو کا میاب بنا نے میں اہم کر دار اادا کر تے ہیں۔
ممتاز سیاسی اور سماجی راہنما اشرف چغتائی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی جس انداز اور طریقے سے اجتما عی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے کہ ان بچیوں کو یہ حساس بھی نہیں ہونے دیا کہ ان کی شادیاں شاندار ماحول اور ڈھول باجے سے ہو رہی ہے اور بلکہ اتنا خوب صورت انتظام دیکھ کر ششدر رہ گئیں۔
اشرف چغتائی نے کہا کہ اسلام قریشی نے گزشتہ تین ماہ میں سیلاب زدگان کی بر وقت امداد کے لئے سندھ کے دورے پر تھے۔ انہوں نے ادوایات، اشیاء اور نقد رقم کے ساتھ مسلسل کھانے اور لنگر کا انتظام کر رکھا تھا۔ اس مصروفیات کے باوجود انہوں نے اجتماعی شادیوں کے پروگرام کو ملتوی نہیں کیا۔
تقریب کے انچارج عامر سلیم میر نے اپنی طویل تقریر میں اسلام قریشی ویلفیئر سو سائٹی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اورکہا کہ ہر جاندار اپنی زند گی تو گزار رہا ہے اچھا تو یہ ہے کہ زند گی ایسے فلا حی اور بھلا ئی کے کا موں میں گزاری جا ئے کہ وہ ایک مثال بن جائے۔
ڈی ایس پی مو ٹر وے پولیس چوہدری علی عابد نے اجتماعی شادیوں کے پرکشش اور خوب صورت انتظام پر قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اور انتظامیہ کا خیر مقدم کیا۔
تقریب سے تبسم شاہین ڈار ، چوہدری ندیم افضل بنٹی،چوہدری قربان حسین آف کنتریلی ،چوہدری قربان حسین اجتما عی شادی پروگرام ، مرزا راشد ندیم ، چوھدری سعید اقبال اور دیگر نے خطاب کیااور اجتماعی شادیوں کے پروگرام کی تعریف کی ۔
تمام دولہوں کو سیف انور جپہ نے سلامی بھی دی اور اسلام قریشی ویلفیئر سو سا ئٹی کی طرف سے27دلہنوں کو مکمل جہیز دیا گیا۔ 27 باراتوں کو پر تکلف کھا نا بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں نواب شاہ سندھ سے سردار احمد چانڈیو کی قیادت میں وفد نے بھی شرکت کی۔