جہلم

شدید گرمی، سیلاب سے بچاؤ کیلئے شجرکاری مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشنل سنٹر بلال ٹاؤن میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بچوں کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ شجرکاری ماحول کے تحفظ اور زمین کو سنوارنے کے ساتھ بارشوں کا قدرتی ذریعہ ہے۔ شدید گرمی، سیلاب سے بچاؤ کیلئے شجرکاری مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور گرمی کی شدت کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کٹائی ہے، ہمیں اس عمل کو روکنے کیلئے اپنا مناسب کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو شجرکاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اس کے لیے ان کی حوصلہ افزائی ضرور ہونی چاہیے۔ ضلع میں شجرکاری مہم میں تعلیمی اداروں، سرکاری محکموں اور دیگر مقامات پر پودے لگائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button