جہلماہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جہلم پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ عامر محمود کیانی

جہلم:عامر کیانی نے کہا کہ 4 نومبر کو ضلع جہلم کے غیور، باغیرت عوام نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جہلم پہنچنے پر بھرپور استقبال کرنا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی نے جہلم کے نجی میرج ہال میں آزادی مارچ کے حوالے سے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے آئے ہوئے پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی حدود میں داخل ہونے پر ضلع جہلم کے ورکرز اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کریں گے۔ اس طرح لاہور، گوجرانوالہ ، گجرات، لالہ موسیٰ ، کھاریاں ، سرائے عالمگیر سے آنے والے پی ٹی آئی کے مارچ میں شریک ہوکر اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے۔

یہاں پر قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین جادہ کے مقام پر آزادی مارچ کا استقبال کریں گے، اس طر ح جہلم، دینہ، سوہاوہ کے مقامات پر قائدین کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم کے عہدیداران و ممبران نے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں آزادی مارچ کے حوالے سے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانا شروع کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی جہلم کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے خطاب میں کہا کہ آزادی مارچ کے استقبال کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ۔ ضلع جہلم کی حدود میں داخل ہوتے ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ضلع جہلم کے باغیرت، غیور عوام تاریخی استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ضلع جہلم میں اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے ضلع جہلم میں میگا پراجیکٹس جن میں ڈیول کیرج وے، لِلہ تا جہلم ، جلالپور شریف کندوال نہر، ٹوبہ ٹراما سینٹر، جہلم ٹراما سینٹر، پل گٹالیاں سمیت سینکڑوں رابطہ سڑکوں اور مڈل سکولوں کو ہائی اور ہائی سکولوں کو انٹر کا درجہ دیا جس سے ضلع جہلم کی پسماندہ تحصیلوں میں خوشحالی آئے گی اور ضلع جہلم کے عوام معاشی طور پر مستحکم ہوں گے۔

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button