
جہلم میں 17 سالہ نوجوان پتنگ پکڑتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق، ریسکیو 1122 نے میت کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم مشین محلہ نمبر 3 الفاطمہ مسجد کے قریب لالہ موسی سے آیا 17 سالہ نوجوان شہباز ولد بابر پتنگ پکڑتے ہوئے بجلی کی مین لائن سے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔