دینہاہم خبریں

دینہ کا 27 سالہ سعودیہ پلٹ نوجوان والی بال کھیلتے ہوئے جاں بحق

دینہ: والی بال کھیلتے ہوئے سعودیہ پلٹ 27 سالہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق موضع مہسیاں تحصیل دینہ کا 27 سالہ نوجوان محمد اسماعیل ولد محمد انور (مرحوم) اپنے گاؤں میں والی بال کھیل رہا تھا کہ دوران کھیل اسے اچانک دل کا دورہ پڑ گیا اور نوجوان نے موقع پر گراؤنڈ میں ہی جان دے دی۔

نوجوان اسماعیل چند روز قبل ہی سعودی عرب سے گھر واپس آیا تھا، سعودی عرب میں وہ ملازمت کر رہا تھا، نوجوان کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، نوجوان اسماعیل والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔

نوجوان اسماعیل کی اچانک وفات پر پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشک بار تھی، اس کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اسے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button