ہمیں میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عدنان نجب

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے شعبہ دمہ و تپ دق کے ماہر اسپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان نجب نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل و پیدل چلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کرنا چاہیے تاکہ گردوغبار دھول مٹی سے محفوظ رہا جا سکے ، دھول مٹی اور گردوغبار ماحول کو آلودہ کرتے ہیں جس سے مختلف نوعیت کے امراض پھیلنے کا قوی اندیشہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں و نوجوانوں اور بزرگوں میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہوگااور انہیں تلقین کرنا ہوگی کہ دوران سفر ماسک کا لازماً استعمال کریں اور اپنے اردگرد ماحول کو گندگی سے پاک کرتے ہوئے خوشگوار صحت مند ماحول کے قیام کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کریںتا کہ بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے ۔