جہلم

جہلم کچہری میں فائرنگ کا واقعہ، انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے ناقص انتظامات

جہلم: ضلع کچہری میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے ناقص انتظامات، ضلع کچہری میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے غیر فعال، واک تھرو گیٹ اسلحہ ڈیٹکٹرناپید، اسلحہ بردار افراد کو نقل و حرکت کی کھلی چھوٹ، انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے فائرنگ، ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شدید زخمی، مقتول الطاف کے مقدمہ میں گرفتار ملزم مسعود وغیرہ کو جیل سے عدالت پیشی کے لیے لایا جا رہا تھا کہ 2 ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ سے پولیس اہلکار وسیم شوکت، پیشی پر لایا جانیوالا ملزم مسعود اہلکار زخمی ہوگئے۔

مضروب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ناصر کیانی بھی زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، حملہ آوروں ناصر کیانی اور وسیم کو حراست میں لے لیا گیا، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے رپورٹ طلب کر لی۔

ڈی پی او ڈاکٹر فہد احمد نے زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل وسیم شوکت کی بہادری پر سی سی تھری سرٹیفکیٹ اور 20 ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا جبکہ علاج معالجے کی تمام سہولیات محکمہ پولیس فراہم کرے گی، پولیس کانسٹیبل کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے ملزم مسعود کو تشویشاک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سے راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے۔

جہلم کی شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے بہادر پولیس کانسٹیبل وسیم شوکت کی جرات و بہادری پر خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچہری میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی نشاندہی ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button