جہلم

پنجاب کا حالیہ بحران وفاقی حکمرانوں کی منفی سوچ اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے اگر فی الفور حالات کی اصلاح کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو ملک و قوم کی خوشحالی اور بہتری کے امکانات مخدوش ہو کر رہ جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری رضوان منور، خادم اللہ بٹ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر مسلط کئے گئے حکمرانوں کی مسلسل تضاد بیانوں سے ہرزی شعور پاکستانی خوف محسوس کررہاہے کہ اگر یہی صورتحال مزید جاری رہی تو یہ حکمران ملک و قوم کیلئے خدانخواستہ گوربا چوف ثابت ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ صوبہ پنجاب کا حالیہ بحران وفاقی حکمرانوں کی منفی سوچ اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے یہ چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب کی حکومت کو پہلے دن سے برداشت نہیں کر رہے وہ پنجاب میں پہلے بھی ایسا کھیل کھیل چکے ہیں اور انشاء اللہ ان کا یہ ڈرامہ بھی بری طرح فلاپ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ پوری قوم کی حقیقی آواز بن چکا ہے جس سے موجودہ حکمران طبقہ سخت خوفزدہ ہے کہ جب بھی الیکشن کا بگل بجے گاپاکستان کی غیور عوام انکو سیلابی ریلے کی طرح بہا کر سمندر برد کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button