دینہاہم خبریں

دینہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، رشوت کی رقم برآمد

دینہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، رشوت کی رقم برآمد، پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد شریف نے سرکل آفیسراینٹی کرپشن عبدالغفار بھٹی کو بتایا کہ علاؤالدین پٹواری، پٹوار سرکل پنڈ رجوال تحصیل دینہ اس سے رشوت طلب کر ہا ہے۔

سرکل آفیسراینٹی کرپشن عبدالغفار بھٹی نے سینئر سول جج کریمینل ڈویژن جاوید اقبال کی سربراہی میں چھاپ مارا اور علاؤ الدین پٹواری سے 15ہزار روپے برآمد کرکے گرفتار کر لیا اور اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس چھاپہ میں یاسر فیاض اور شہزاد منظور بھی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کے ہمراہ تھے۔

ایک تبصرہ

  1. صرف پندرہ ہزار!🤔
    میں 2017 سے ایک عدالتی فیصلہ جو فروری 2010 کو ھوا تھا. اس کے عملدرآمد کے لئے تقریباً 2 لاکھ روپے سے زائد دے چُکا ھوں. لیکن اِن حرام خوروں نے ابھی تک کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیا. کبھی پٹواری تبدیل ھو گیا، تو کبھی دوسرا اہلکار. قسم سے قتل کی حرمت نہ ھوتی میں پورے لینڈ ریکارڈ کے شعبے کو ختم کر دیتا دینہ سے⚔️🔫🔫⚰️⚰️.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button