جہلم

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف ضلع جہلم میں یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا گیا

جہلم: کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی افواج کے مقبوضہ جموں کشمیر پر ناجائز قبضے کی مذمت کیلئے ضلع جہلم میں یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی قیادت میں احاطہ ڈی سی آفس سے وائے کراس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری افسران، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر بنے گا پاکستان کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، شرکا نے بھارتی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور  ہندوستان کی ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے، آزادی کی اس تحریک میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان رسوا ہو گا اور فتح کشمیریوں کا مقدر ہے، کشمیر آزادی کا حق لے کہ رہے گا اور پاکستان کا حصہ بن کے رہے گا۔ ظلم کی زنجیریں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی، کشمیریوں کی آواز کو تمام بین بین الاقوامی فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے آزاد ہونے تک آج کا دن تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر لکھا جائے گا، کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق ملنے تک انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button