سوہاوہاہم خبریں

حلقہ پی پی 25 کی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز تحصیل سوہاوہ سے کیا ہے۔ چوہدری فوق شیرباز

سوہاوہ کے مقامی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ قیصر دستگیر کی طرف سے دی جانے والی عید ملن پارٹی کارنر جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔

عید ملن پارٹی کے مہمانان گرامی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25 فوق شیرباز تھے، ان کے علاوہ سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز، سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین، ڈاکٹر نصرت اللہ بخاری، راجہ بابرمحمودکیانی صدر پاکستان تحریک انصاف یوسی نگیال سمیت دیگر اہم شخصیات اور کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فوق شیرباز نے کہا کہ الیکشن مہم کا باقاعدہ تحصیل سوہاوہ میں آغاز کا اعلان کرتاہوں، جو محرومیاں ہوئی انکو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ سب ہماراساتھ دیں، ہم سب عمران خان کے وژن کے کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

عید ملن پارٹی سے دیگر قائدین نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button