
دینہ: ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے 93لاکھ کی لاگت سے بائی پاس لنک روڈ جلو چک کا افتتاح کر دیا۔
دینہ کے نواحی علاقہ میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی کوششوں سے 93 لاکھ کی لاگت سے الطاف بائی پاس لنک روڈ جلو چک کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس کا افتتاح ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے بڑے ہجوم کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر اہلیان جلو چک نے شاندار استقبال کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے، آپ کے ذاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا، سیوریج کی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا بڑا مسئلہ ہے، جلد از جلد اس پر قابو پائیں گے ہم نسلوں سے اکٹھے ہیں یہ ہمارا گھر ہے یہاں کے لوگ میرے لیے بہت قابل احترام ہیں۔
چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ بائی پاس لنک روڈ جلو چک عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کو میں نے پورا کر دیا۔ جلو چک، نکودر اور سداں یہ ہمارا گھر ہے یہاں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے پہلے بھی حل کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے اور آئندہ بھی ذاتی دلچسپی لے کر باقی کام پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا یہاں کی عوام بے پناہ محبت کرتی ہے ان کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔
تقریب سے خطاب چوہدری اسماعیل اورچوہدری عدیل سمیت دیگر نے کیا، اس موقع پر ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے صاحبزادے چوہدری عمار فرخ، چوہدری مقبول جوئیاں، ڈاکٹر فضل الحق فضلی، راجہ حسنین اور دیگر بھی ہمراہ تھے ۔