
جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ علی الزمان جنجوعہ برداری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
علی الزمان جنجوعہ سابق جنرل (ر) سعید الزمان کے صاحبزاے اور مرحوم چیف آف آرمی اسٹاف آصف نواز جنجوعہ کے کزن ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے علی الزمان جنجوعہ کو پارٹی کا سکارف پہنایا، اس موقع پر راجہ علی الزمان جنجوعہ نے کہا کہ آج سے میں عمران خان کا سپاہی اور فواد چوہدری کا بھائی بن کر پی ٹی آئی میں خدمات سرانجام دوں گا۔
اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان ایک فرد کا نام نہیں، عمران خان ایک نشان ہے عوام کی آزادی کا، اس ملک پر اشرافیہ قابض ہے، چاہے وہ فوج کی ہے چاہے جوڈیشری کی ہے یا چاہے سیاست کی، اس اشرافیہ نے بند کمروں میں فیصلے کر کے قوم کو غلام بنا کے رکھا ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو پاکستان کی سیاست کو عوام کے پاس لانا ہو گا، اس وقت کوئی عمران خان کی سیاست کے قریب نہیں ہے، کشمیر پر تقریر کے اوپر بھارت نے کہا اسے ہمارے حوالے کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں ملکی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے اگر ہم لوگ غدار ہیں تو پھر پاکستانی کون ہے،یہ الیکشن بھی عمران خان کا الیکشن ہے، کوئی عمران خان کو مائنس نہیں کرسکتا، عمران خان پلس ہو گا تو پاکستان پلس ہو گا۔