دینہ

دینہ: لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نے پولیس کانسٹیبل کو زخمی کر دیا، وردی پھاڑ دی، ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ کے علاقہ میں ضرر اور لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی دوران ریڈ و گرفتاری پولیس کے ساتھ مزاحمت، ملزم نے دینہ پولیس کے کانسٹیبل کو زخمی کر دیا، وردی پھاڑ دی، معاملہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس۔

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی دینہ سٹی اور ٹیم نے ملزم شیخ حسن کی ضرر اور لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں گرفتاری کے لئے ریڈ کیا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اہلخانہ کے ساتھ مل کر پولیس کے ساتھ مزاحمت کی، پولیس کانسٹیبل عثمان کی وردی پھاڑ دی اور زخمی بھی کر دیا۔

پولیس نے موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ملزم شیخ حسن کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے ، کار سرکار میں مداخلت اور نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف الگ مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے ،تاہم معاملہ کی شفافیت کیلئے ڈی پی او جہلم نے تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی صدر کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button