جہلماہم خبریں

نویں اور دسویں محرم کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم

جہلم: محرم الحرام کے اہم ترین دنوں نویں اور دسویں محرم کے حوالے سے جہلم انتظامیہ پوری طرح متحرک اور فعال ہے، انتظامیہ کی پوری توجہ سے آٹھ محرم تک کے تمام جلوس اور مجالس انتہائی پرامن ماحول میں انعقاد پذیر ہو چکے ہیں، نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں کے لیے تمام اقدامات مکمل ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تمام لائسنس داروں کے بھر پور تعاون سے ضلع جہلم میں محرم الحرام کا مقدس ماہ پرامن ہے اور اس کو پرامن بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈی پی او جہلم نے سکیورٹی پلان بارے صحافیوں کو بتایا کہ بارہ سو سے زائد اہلکار یوم عاشور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے، جلوسوں میں شامل ہونے والے ہر شخص کی تین جگہ چیکنگ ہو گی تمام موبائل انٹرنیٹ سگنل مکمل بند رہیں گے۔ فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، شہریوں خصوصاً مجالس انتظامیہ اور لائسنس داروں کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے، ضلع جہلم میں کوئی مذہبی یا مسلکی ایشو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سے لے کر کانسٹیبل تک ہر اہلکار فیلڈ میں موجود رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آرمی کی ایک کمپنی کسی بھی ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ریزرو کر دی گئی ہے جبکہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہے گا۔ تمام محکمہ جات کی چھٹیاں کینسل کر دی گئیں ہیں۔ محرم الحرام کے بقیہ دنوں کو پرامن طور پر گزرنے تک انتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button