کھیوڑہ سے ن لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے الیکشن جتوائیں گے ، حاجی ملک منیر حسین

کھیوڑہ: حاجی ملک منیر حسین نے کہا کہ قائدین نے چوہدری فرخ الطا ف کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دے کر بہت اچھا فیصلہ کیا، چوہدری فرخ الطاف ایم این اے منتخب ہو کر تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں دور کریں گے، ن لیگی امیدواروں کو کھیوڑہ شہر میں بھاری اکثریت سے الیکشن جتوائیں گے۔

کھیوڑہ کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت وامیدوار چیئرمین حاجی ملک منیر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے ہمیں چوہدری فرخ الطاف جیسے نمائندے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے متعلق توپارٹی قائدین نے بہت اچھا فیصلہ کیا اب ہمیں تمام مسلم لیگی بھائیوں کو تمام اختلافات کو بھلا کر8فروری کو شیر کے نشان پر مہر یں لگا کر ن لیگی امیدواروں کو بھرپور طریقے سے کامیاب کروانا ہو گا تاکہ ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں دور ہو سکیں۔

ملک منیر حسین نے مزید کہا کہ آنے والا دور شریف برادران کا ہو گا، میاں نواز شریف وزیر اعظم بنیں گے اور پورے پاکستان میں تعمیروترقی کے سفر کا آغاز ہو گا جہاں چھوڑ کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button