پنڈدادنخان: سالانہ قائد اعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کنگز الیون عیسیٰ وال نے جیت لیا

پنڈدادنخان/ للِہ: شاہین کرکٹ گراؤنڈ منڈاھڑ میں چوتھے سالانہ قائد اعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

علاقہ کے عوام کو ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی تمام ٹیموں میں زبردست مقابلے ہوئے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کے بعد کنگز الیون عیسی وال اور شاہین کلب منڈا ھڑ کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا کنگز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 110 رنز کا ٹارگٹ دیا جو شاہین الیون پورا نہ کر سکی اور کنگز الیون عیسیٰ وال نے جیت اپنے نام کر لی۔

کنگز الیون کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا جیت کی خوشی میں خوب نعرے بازی کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

فائنل میچ کے موقع پر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ، ڈی ایس پی سید اظہر حسن شاہ سبزواری، الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ، الحاج راجہ محمد یونس منڈاھڑ، نور محمد چغتائی للِہ، سید مہدی حسن شاہ سبز واری، راجہ نوشیروان اکبر نمبردار منڈا ھڑ، راجہ اللہ بخش، راجہ محمد ارشد، راجہ اعظم، راجہ رئیس، راجہ عارف، راجہ اللہ بخش اور راجہ محمد بشیر نمبردار تھے

اختتامی تقریب میں صدر سالٹ رینج میڈیا کلب پنڈ دادنخان چوہدری سلیم باگڑی، صدر تحصیل پریس کلب پنڈ دادنخان ملک ظہیر اعوان، چیئرمین پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری، راجہ ملازم حسین طاہر، عابد قریشی، ملک عتیق سروبہ، الفت بلوچ، راجہ ظفر للِہ، جنرل سیکرٹری خواجہ سہیل، قاسم علی وکی پنڈدادنخان، مہدی حسن پنڈدادنخان، راجہ عندلیب سلطان، راجہ اسلم جٹ، راجہ اللہ بخش جنیانہ، ملک اللہ بخش اعوان، راجہ امجد علی اور مہر مدثر نے شرکت کی۔

قائد اعظم کرکٹ ٹورنامنٹ زیر نگرانی راجہ نوید سلطان اور راجہ دلاور منعقد ہوا، مین آف دی میچ حافظ رمضان قرار پائے، خصوصی شرکت راجہ حسن نمبردار منڈاہڑ، ملک تیمور عادل، نصراللہ خان، ملک حسان مصطفی اور راجہ اویس کھوکھر نے کی۔

ٹورنامنٹ کمیٹی کے صدر راجہ ظہیراور مہراخلاق جبکہ ٹورنامنٹ صدر راجہ امجد فاروق اسلم، راجہ محمد بخش اور ٹورنامنٹ آرگنائزر ماسٹر زبیر اسلم اور راجہ فیصل اکبر نمبردار منڈاہڑ تھے۔

اس موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری (ستارہ سماج ) اور جنرل سیکرٹری پنجاب ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال نے ڈی ایس پی راولپنڈی سید اظہر حسن شاہ سبزواری کو اعلی کارکردگی پر علامہ اقبال میڈل، الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ کو اعلی سماجی فلاحی اور رفاعی خدمات پر عبدالستار ایدھی میڈل سے نوازا۔

شاہین کرکٹ کلب منڈا ھڑ کی ٹیم کو چوتھا سالانہ قائد اعظم کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ میڈل سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button