جہلم: تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں ساتویں جماعت کے طالبعلم کو برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار اور ٹیم کی فوری کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان پر تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نجیب اللہ،محمد عمار،محمد حمزہ اور حسن علی کو گرفتار کر لیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ملزمان ایک نوجوان پر تشدد کر رہے تھے۔
ڈی پی او جہلم نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاتھا۔
کالا گجراں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش دی۔