ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائینز جہلم میں اینٹی رائٹ ڈرل کورس میں شامل پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
پولیس افسران نے لااینڈ آرڈر صورتحال کنٹرول کرنے، مظاہریں و بلوائیوں کے خلاف نمٹنے کے لیے خصوصی دستے نے پیشہ ورانہ محفوظ کارروائی، شہریوں کو موقع سے محفوظ طور پر نکالنے اور سرکاری تنصیبات اور عوامی املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی رائٹ ڈرلز کو بروئے کار لانے کا مظاہرہ کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائینز جہلم میں اینٹی رائٹ ڈرل کورس میں شامل پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں، مزید جانیے اس ویڈیو میں pic.twitter.com/nYPJnqVo4G
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) October 30, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھاکہ ان مشقوں کا مقصد امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنا اور ریاست کے اثاثہ جات اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔