حلقہ پی پی 24 سے آزاد امیدوار راجہ اویس خالد الیکشن سے دستبردار

سوہاوہ: جہلم کے حلقہ پی پی 24 سے آزاد امیدوار راجہ اویس خالد بھی الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے آزاد امیدوار سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کی جانب سے سوہاوہ میں راجہ محمد خالد (مرحوم) کے ڈیرہ پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں آزاد امیدوار راجہ اویس خالد نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار سابق پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ یاور کمال کی سپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

راجہ اویس خالد نے کہا کہ پارٹی کی اعلی قیادت سے مشاورت اور فیصلے کا احترام کرتے ہوئے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے،کس امیدوار کو سپورٹ کیا جائے گا فیصلہ کارکنان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

میٹنگ میں حلقہ این اے 60 جہلم ون سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار بلال اظہر کیانی نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ن لیگ ضلع جہلم حافظ اعجاز جنجوعہ، سابق چیئرمین بلدیہ جہلم مرزا راشد ندیم، سابق یوسی چیئرمین راجہ افراسیاب، سابق یوسی چیئرمین مبارک کیانی اور دیگر معززین موجود تھے۔

میٹنگ کے شرکاء نے بلال اظہر کیانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگانے کی یقین دہانی کروائی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی اور حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے آزاد امیدوار نوابزادہ طالب مہدی نے بھی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button