لارڈ ضمیر چوہدری کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، ہینڈن سمٹری میں تدفین

لندن: بیسٹ وے گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر لارڈ ضمیر چوہدری کی والدہ روسما بی حسین (Rosma) کی نماز جنازہ گزشتہ روز برینٹ کی دی ماسک اینڈ اسلامک سینٹر میں ادا کر دی گئی جس کے بعد ان کی تدفین ہینڈن سمٹری میں ہوئی۔

روسما حسین بیسٹ وے گروپ کے چیئرمین سرانور پرویز کی بھابھی بھی تھیں۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور لارڈ ضمیر چوہدری اور ان کے بھائی ظہیر چوہدری سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

جنازے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ مرحومہ انتہائی ملنسار اور غریب پرور خاتون تھیں، وہ صوم و صلوۃ کی پابند تھیں اور ان کی تربیت کا اثر ان کے بچوں میں نمایاں ہے۔

جنازے میں پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت کونسلر طارق ڈار، منظور چوہدری،محمد نجیب، حاجی محمد صدیق، کونسلر مشتاق لاشاری، آصف رنگون والا، اشرف چغتائی کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button