عام انتخابات کیلئے جہلم کے ڈی آر او، آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

جہلم: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 193 میں دیے گئے اختیارات کے تحت الیکشن کمیشن 8 فروری 2024 کو شیڈول قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات منعقد کرانے کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کرتا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر اور حتمی سرکاری نتائج جاری کرنے تک رہے گا۔‘

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button