جہلم

جہلم میں موسم سرد ہوتے ہی غیر معیاری اور مضر صحت مچھلی کی فروخت کا کارروبار عروج پکڑ گیا

جہلم: شہر اور گردونواح میں قائم ہوٹلوں میں موسم سرد ہوتے ہی غیر معیاری اور مضر صحت مچھلی کی فروخت کا کارروبار عروج پکڑ رہا ہے، شہری مضر صحت اور ناقص مچھلی استعمال کرنے سے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں سماج دشمن عناصر موسم تبدیل ہوتے ہی ہوٹلوں میں غیر معیاری مچھلی کی فروخت کر رہے ہیں ، گندے تالابوں سے پکڑی جانے والی اور دیگر اضلاع سے منگوائی جانے والی غیر معیاری باسی اور مضر صحت مچھلیوں کو ہوٹلوں کے مالکان چٹ پٹے مصالحے لگا کر ناقص و باسی مچھلی مہنگے داموں فروخت کر کے شہریوں کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

موسم سرد ہونے پر مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتاہے ہوٹل مالکان مچھلی کی فروخت کرنے کی آڑ میں ناقص و غیر معیاری باسی مچھلی فروخت کر رہے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ان ہوٹلوں کے بااثر مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں ،جس کی وجہ سے شہری مختلف مہلک موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹل مالکان چٹ پٹے مرچ مصالحے لگا کر شہریوں میں مچھلی فروخت کر کے بیماریاں بانٹ رہے ہیں۔

شہر کی سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button