جہلم
ضلع جہلم کے طلباء طالبات کیلئے اچھی خبر، اب ملے گا 3 ہزار روپے وظیفہ

پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی منظوری دے دی، وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو ملیں گے۔ طالبات کو تین ہزار جبکہ طلباء کو 2500 روپے کا وظیفہ ملے گا۔
پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو بی آئی ایس پی کے ساتھ معاہدے کی اجازت دے دی ہے۔
ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بچوں کو وظیفہ دیا جائے گا، سرکاری سکولوں میں چھٹی سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کو وظیفہ ملے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو ملیں گے۔