انچارج پوسٹ پی ایچ پی غوثیہ چوک کی کارروائی، 2 چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد

دینہ: ایس پی راولپنڈی ریجن میڈم زنیرہ اظفر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز کی زیر نگرانی شکیل آفتاب سب انسپکٹر انچارج پوسٹ غوثیہ چوک نے ہمراہ ٹیم دوران ناکہ بندی جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دو افراد اسماعیل اور جاوید کو چیک کیا، 2 چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایچ پی پوسٹ کے علاقے غوثیہ چوک انچارج پوسٹ اور ان کی ٹیم نے ایک رکشہ کو روک کر چیک کرنے پر دو چوروں کو روک کر ان کے قبضہ سے 64000 روپے کا ما لیتی سامان مال مسروقہ برآمد کر کے مذکوران کے خلاف مقدمہ نمبر 434/22 بجرم 380/411 ت پ تھانہ مندرہ درج کروا کر ملزمان کو تھانہ مندرہ میں بند کروایا۔
انچارج پوسٹ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی مال سے محروم کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہریوں کی جان مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔