دبنگ پولیس آفیسر راجہ ضمیر حسین نے کھیوڑہ پولیس کا چارج سنبھال لیا

پنڈدادنخان: دبنگ پولیس آفیسر راجہ ضمیر حسین نے کھیوڑہ پولیس کا چارج سنبھال لیا، کرائم فائٹر نوجوان پولیس افسر کی تعیناتی پرقبضہ گروپ اور ٹاؤٹ مافیا میں کھلبلی مچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق دبنگ پولیس آفیسر ASI راجہ ضمیر حسین نے کھیوڑہ پولیس چوکی کا چارج بطور انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ سنبھال لیا۔ اس سے قبل ضمیر حسین انچارج دھریالہ پولیس چوکی بھی رہ چکے ہیں اور اب تھانہ جلالپور شریف میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
کرائم فائٹر نوجوان پولیس آفیسر کی کھیوڑہ پولیس چوکی میں تعیناتی پر قبضہ گروپ اور ٹاؤٹ مافیا میں کھلبلی مچ گئی۔
عوامی سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ راجہ ضمیر حسین کھیوڑہ شہر میں قبضہ گروپوں کو نکیل ڈالیں گے اور منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے قانون کے مطابق معاشرے کے ناسوروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں گے۔
اہل علاقہ نے قابل اور فرض شناس پولیس آفیسر راجہ ضمیر حسین کو انچارج کھیوڑہ پولیس چوکی لگانے پر ڈی پی او جہلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔