پنڈدادنخاناہم خبریں
پنڈدادنخان کے علاقہ مصری موڑ کے قریب ٹرک کھائی میں جاگرا، 4 افراد شدید زخمی

پنڈدادنخان کے علاقہ مصری موڑ کے قریب ٹرک کھائی میں جاگرا، 4 افراد شدید زخمی، پٹرولنگ پولیس مصری موڑ اور ریسکیو نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ مصری موڑ کے نزدیک پہاڑی ایریا میں سیمنٹ سے لوڈ ٹرک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے فوراً پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں تو ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں محمد نذیر سکنہ جلالپور شریف، عابد حسین ولد سردار خان سکنہ چٹی راجگان، وسیم ولد اسلم سکنہ غریبوال اور آصف ولد صالح محمد سکنہ جلالپور شریف ہیں۔