جہلم
چوہدری فواد حسین کی قیادت میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ چوہدری رضوان منور

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری رضوان منور نے کہا ہے کہ چوہدری فواد حسین کی قیادت میں پی ٹی آئی ضلع جہلم کے کارکن پوری طرح متحد ہیں۔ حکومت مخالف سیاسی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد، من گھڑت مقدمات درج کئے جارہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری فواد حسین کی قیادت میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ چوہدری فواد حسین کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے چوہدری فواد حسین ہی ضلع جہلم کی حقیقی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر سمیت ضلع بھر می اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں جس کا سہرا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فواد حسین کے سر ہے۔ انشاءاللہ چوہدری فواد حسین کی قیادت میں کامیابی کا سفر جاری رہے گا۔